QR CodeQR Code

چیف جسٹس نے صوبائی وزیر صحت پنجاب کو استعفیٰ دینے سے روک دیا

12 Jan 2019 17:36

ڈاکٹر یاسمین راشد سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کا پورا کیرئیر بے داغ ہے، ہمارے خلاف بھی مہم چلائی جاتی ہے، ایسے پیغامات موجود ہیں، کیا ان حالات میں کام کرنا چھوڑ دیں، آپ کا کردار قابل تحسین ہے، الفاظ نہیں جن سے تعریف کریں۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پرائیویٹ یونیورسٹیز کی قانونی حیثیت سے متعلق کیس میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد عدالت میں پیش ہوئیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کر رہا ہے۔ دوران سماعت یاسمین راشد نے کہا کہ آپ کے ریمارکس پر اپوزیشن مجھ سے استعفے کا مطالبہ کررہی ہے، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کو استعفیٰ نہیں دینے دیں گے، آپ اپنا کام کریں،آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، آپ بہت قابل احترام ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا پورا کیرئیر بے داغ ہے، ہمارے خلاف بھی مہم چلائی جاتی ہے، ایسے پیغامات موجود ہیں، کیا ان حالات میں کام کرنا چھوڑ دیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس نے آپ کے خلاف یہ مہم شروع کی ہے، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کا کردار قابل تحسین ہے، الفاظ نہیں جن سے تعریف کریں۔


خبر کا کوڈ: 771712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771712/چیف-جسٹس-نے-صوبائی-وزیر-صحت-پنجاب-کو-استعفی-دینے-سے-روک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org