0
Sunday 13 Jan 2019 00:19

دربار کرتار پور کی توسیع کا کام جاری

دربار کرتار پور کی توسیع کا کام جاری
اسلام ٹائمز۔ کرتار پور راہداری پر ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ احاطہ دربار کی توسیع کا بھی آغازکر دیا گیا ہے۔ بابا گرو نانک کے دربار کرتار پور کے چاروں اطراف احاطہ کی توسیع کے لئے قائم عمارات کو ہٹایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں رہائشی کمروں کو گرانے کا عمل بھی جاری ہے۔ کرتار پور دربار کے چاروں اطراف کو 400 فٹ کشادہ کیا جائے گا اور اسی کے لیے گزشتہ حکومت کے منصوبہ کی ادھوری عمارت کو بھی گرایا گیا ہے۔ کرتارپور راہداری اور دربار پر جاری کاموں کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری اتوار کو شکر گڑھ کا دورہ کریں گے۔ صوبہ پنجاب میں نارووال کے ضلع اوربھارتی سرحد سے متصل علاقے کرتار پور میں سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گرو نانک نے زندگی کے آخری ایام گزارے تھے، اسی مقام پر ان کی قبر اور سمادھی  بھی ہے۔ کوریڈور بننے کے بعد سکھ یاتریوں کو اسپیشل پرمٹ پر پاکستان آنے کی سہولت ملے گی۔ پاکستان اپنی حدود میں سرحد سے گردوارے تک ایک سڑک بھی تعمیر کرے گا اور دریائے راوی پر پل بھی تعمیر کیا جائے گا۔ بھارت سے آنے والے مہمان بغیر ویزہ اسپیشل پرمٹ کے ذریعے گردوارے تک آ سکیں گے اور پاکستان رہنے کا دورانیہ مخصوص ہو گا۔ دوسرے مرحلے میں سکھ یاتریوں کے لیے ہوٹل اور قیام گاہیں تعمیر ہوں گی، گاڑیوں پر آنے والے یاتریوں کے لیے پارکنگ کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ حکومت امیگریشین کاؤنٹر بنائے گی جہاں سے پرمٹ لینے کے بعد زائرین کو مخصوص گاڑیوں میں گردوارے تک لے جایا جائے گا، بائیو میٹرک ویری فیکیشن بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 771781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش