QR CodeQR Code

اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کیٹپن (ر) محمد شفیع کی وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور سے ملاقات

13 Jan 2019 00:50

محمد شفیع نے وفاقی وزیر کو صوبائی حکومت کی کرپشن کے ثبوت فراہم کیے اور مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں نیب کو فوری فعال بنایا جائے، نیب کی خاموشی کی وجہ سے جی بی میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے


اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی اور انہیں جی بی حکومت کی کرپشن سے آگاہ کرتے ہوئے فوری احتساب کا مطالبہ کیا، محمد شفیع نے وفاقی وزیر کو صوبائی حکومت کی کرپشن کی فائلیں بھی حوالے کیں، ملاقات کے بعد اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شفیع کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بدترین کرپشن کی فائلیں اور ثبوت ہم نے پہلے ہی نیب کو بھجوائی تھیں، لیکن ہر طرف خاموشی چھائی ہوئی ہے، اسی لیے وفاقی وزیر سے ملاقات کی تھی۔

ان سے مطالبہ کیا کہ آپ لوگ تبدیلی کے نام پر آئے ہیں، اگر آپ اس میں سنجیدہ ہیں تو ہماری طرف بھی آئیں، نیب اور دیگر تحقیقاتی اداروں کی مکمل خاموشی کی وجہ سے جی بی میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے، نیب کو کرپشن کے ثبوت دیئے تھے، جس کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر سے جی بی میں نیب کو فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے، وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گلگت بلتستان میں نیب کو فوری طور پر فعال بنایا جائے گا اور کرپٹ افراد جیل میں ہونگے۔ محمد شفیع کا کہنا تھا کہ بہت جلد گلگت بلتستان سے مجھے کیوں نکالا کی آوازیں آئیں گی۔


خبر کا کوڈ: 771788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771788/اپوزیشن-لیڈر-جی-بی-اسمبلی-کیٹپن-ر-محمد-شفیع-کی-وفاقی-وزیر-علی-امین-گنڈا-پور-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org