0
Sunday 13 Jan 2019 07:50

کرگل بارڈر کی واگزاری اور آئینی حقوق کے بابت ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان امید افزاء ہے، اسلامی تحریک پاکستان

کرگل بارڈر کی واگزاری اور آئینی حقوق کے بابت ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان امید افزاء ہے، اسلامی تحریک پاکستان
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے رہنما سید اکبر شاہ رضوی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کارگل بارڈر کھولنے اور آئینی حقوق کے حوالے سے بیان قابل ستائش اور امید افزاء ہے۔ کرگل روڈ کا کھلنا بچھڑے خاندانوں کو آپس میں ملانے کا ذریعہ بن سکتا ہے اور عسکری حکام کی طرف سے کھولنے کے بیان پر دونوں اطراف پر موجود خاندانوں کی خوشی دیدنی ہے۔ کارگل بارڈر کھولنے سے نہ صرف بچھڑے خاندان مل سکتے ہیں بلکہ تجارتی اور سیاحتی اعتبار سے بھی خطے کو ترقی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ کے سربراہ کی طرف سے کارگل بارڈر کھولنے کے بیان سے ستر سال سے بچھڑے خاندانوں میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوگئی ہے۔
 
سید اکبر شاہ نے مزید کہا کہ FIfth Genration War کو علماء اپنے جمعوں کے خطبوں میں بیان کرکے عوام خاص طور نوجوانوں میں شعور پیدا کریں اور دشمن کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی دائرے میں لانا ناگزیر ہے کیونکہ یہاں کے عوام کو حقوق نہ ملنے کی وجہ سے بے چینی اور احساس محرومی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس لئے اب وقت آیا ہے کہ جی بی کو بھی مملکت خداداد پاکستان کا آئینی صوبہ بناکر یہاں کے عوام میں پائی جانے والے احساس محرومیوں کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان نے اپنی سیاسی بصیرت اور قائد علامہ ساجد علی نقوی کی سربراہی میں دشمن کی فرقہ وارانہ سازش کو ہمیشہ کے لئے دفن کرکے قوم و ملت کو بچانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 771793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش