QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کو آزادکشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے، ترابی

13 Jan 2019 10:29

قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کا کہنا تھا کہ دونوں آزاد خطوں کو مشترکہ صدر، سپریم کورٹ اور کونسل کے ذریعے باہم مربوط کیا جائے جس سے آپس میں قربتیں بڑھیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل، ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آزادکشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے، وزیراعظم آزادکشمیر پارلیمانی وفد کے ہمراہ گلگت کا دورہ کریں۔ دونوں آزاد خطوں کو مشترکہ صدر، سپریم کورٹ اور کونسل کے ذریعے باہم مربوط کیا جائے جس سے آپس میں قربتیں بڑھیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے گلے شکوے بجا ہیں، آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کو ان سے براہ راست رابطہ رکھنا چاہیے تاکہ غلط فہمیاں دور کی جا سکیں۔


خبر کا کوڈ: 771803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771803/گلگت-بلتستان-کو-آزادکشمیر-طرز-کا-سیٹ-اپ-دیا-جائے-ترابی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org