0
Sunday 13 Jan 2019 17:48

پاراچنار، معروف روحانی پیشوا سید خیال سید میاں کی نویں برسی منائی گئی 

پاراچنار، معروف روحانی پیشوا سید خیال سید میاں کی نویں برسی منائی گئی 
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں معروف روحانی پیشوا سید خیال سید میاں کی نویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ برسی کی تقریب میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کرکے اپنے روحانی پیشوا کے ساتھ عقیدت کا اظہار کیا۔ ضلع کرم کے معروف سادات گھرانے سے تعلق رکھنے والے روحانی پیشوا سابقہ سینیٹر مرحوم سید خیال سید میاں کی نویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ برسی کی تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس عزاء کا انعقاد بھی کیا گیا۔ سید خیال سید میاں معروف روحانی پیشوا خان بہادر سید شاہ سید میاں کے ہاں 1931ء میں پیدا ہوئے تھے، گریجویشن کرنے کے بعد عملی سیاست میں حصہ لیا اور 1969ء میں بی ڈی ممبر منتخب ہوئے، وہ 1983ء میں ممبر مجلس شوریٰ بھی منتحب ہوئے تھے، 1974ء اور 1990ء میں سینیٹر رہے تھے اور معروف شخصیت لیفٹنٹ جنرل (ر) سید جمال سید میاں جو وزیراعظم محمد خان جونیجو کے کابینہ میں وزیر پانی و بجلی تھے، کے چچازاد بھائی اور سابقہ سینیٹر سید سجاد میاں کے ماموں اور سید سخی میاں، سید ولی میاں اور سید وصی میاں کے والد تھے، برسی کی تقریب میں محفلِ سماں بھی منعقد کیا گیا اور سادات گھرانے کے عقیدت مندوں نے دھمال ڈالی۔
خبر کا کوڈ : 771865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش