QR CodeQR Code

ایس یو سی جنوبی پنجاب کے صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا دورہ ملتان، مختلف شخصیات سے ملاقات

13 Jan 2019 22:44

ذرائع کے مطابق علامہ موسیٰ رضا جسکانی کی مختلف اضلاع کے دوروں اور صوبائی کابینہ کے حوالے سے مشارت بھی جاری ہے، صوبائی صدر کا دورہ ملتان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچے، جہاں اُنہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں، علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے شیعہ علماء کونسل کے سابق ڈویژنل صدر اور پاکستان عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ سید مجاہد عباس گردیزی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنما بشارت عباس قریشی، مولانا غلام شبیر حیدری موجود تھے، ملاقات کے دوران مختلف اُمور پر گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق علامہ موسیٰ رضا جسکانی کی مختلف اضلاع کے دوروں اور صوبائی کابینہ کے حوالے سے مشارت بھی جاری ہے، صوبائی صدر کا دورہ ملتان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 771902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771902/ایس-یو-سی-جنوبی-پنجاب-کے-صدر-علامہ-موسی-رضا-جسکانی-کا-دورہ-ملتان-مختلف-شخصیات-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org