0
Sunday 13 Jan 2019 22:48

امن پسند قوتوں کو دیوار سے لگایا گیا تو پھر دہشتگرد سر اٹھائینگے، ثروت اعجاز قادری

امن پسند قوتوں کو دیوار سے لگایا گیا تو پھر دہشتگرد سر اٹھائینگے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امن پسند قوتوں کو دیوار سے لگایا گیا، تو پھر دہشتگرد سر اٹھائینگے، ریاست کے استحکام کیلئے معاشی و اقتصادی پالیسیوں کو مضبوط بنانا ہوگا، حکومت سیاسی و مذہبی جماعتوں اور صنعتکاروں کی کل جماعتی سربراہی کانفرنس بلا کر معیشت کے استحکام کیلئے مشترکہ و متفقہ لائحہ عمل طے کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اُصولوں کی سیاست اور جمہوری قدروں کو آئین کی روح کے مطابق فروغ دینا ہوگا، ریاستی اداروں کا احترام ہر پاکستانی پر لازم ہے، آئین و قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے وعدے وفا نہیں کئے، تو مایوسیاں جنم لینگی، موجودہ حکومت عوام میں اپنا وقار قائم رکھنے کیلئے عوام دوست پالسیاں اور غربت کے خاتمے کیلئے اولین بنیادوں پر کام کرے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اہلسنت کو دیوار سے لگانے سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، امن پسند قوتوں کو دیوار سے لگایا گیا، تو پھر دہشتگرد سر اٹھائینگے۔ انہوں نے کہا کہ 20 جنوری کو نشتر پارک کراچی میں جانثاران مصطفیٰ کانفرنس میں حکومت کو عوامی درد سے آگاہ اور مسائل کے حل کیلئے پالیسیاں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نشترپارک کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں، شہداء قائدین کا لہو رنگ لا رہا ہے، دہشتگرد منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے، پاکستان کی سلامتی و بقاء اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، پاک فوج کی قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے کہ ملک میں دہشتگردی کمزور ہو چکی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم ایک ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 771903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش