0
Monday 14 Jan 2019 01:16

بےنظیر ایئرپورٹ پر بلاول بھٹو کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا

بےنظیر ایئرپورٹ پر بلاول بھٹو کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا
اسلام ٹائمز۔ بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا طیارہ پھسل کر رن وے سے نیچے اتر گیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، بلاول بھٹو کا نجی طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے لگا تو پھسل کر رن وے سے نیچے اترگیا اور 10 فٹ دور تک گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار بلاول بھٹو سمیت تمام مسافر محفوظ رہے، بلاول بھٹو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی سے اسلام آباد آئے تھے، جہاں وہ ایئرپورٹ سے زرداری ہاؤس روانہ ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ طیارے کے ہائیڈرولک بریک فیل ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ رن وے سے پھسلا، طیارہ نجی ہاوٴسنگ سوسائٹی کی ملکیت ہے، واقعے کے بعد بے نظیر ایئرپورٹ کا رن وے کچھ دیر کے لیے بند کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 771912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش