QR CodeQR Code

فرانس، ’یلو ویسٹ مظاہروں میں صحافیوں پر حملے

14 Jan 2019 10:11

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹینر کا کہنا ہے کہ مظاہروں میں 244 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے اب تک 201 پولیس کی تحویل میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فرانس میں یلو ویسٹ تحریک کے تحت ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں صحافیوں پر بھی حملے کیے گئے، اس دوران ملک بھر سے 244 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، صرف پیرس میں 8 ہزار مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، ملک بھر میں سیکورٹی کے لئے 80 ہزار اہلکار تعینات رہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹینر کا کہنا ہے کہ مظاہروں میں 244 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے اب تک 201 پولیس کی تحویل میں ہیں۔ درجنوں افراد کو وسطی شہر بوغج سے گرفتار کیا گیا جہاں ایک بڑی ریلی کا احتجاج متوقع تھا۔ وزارت داخلہ کے مطابق صدر ایمانوئیل ماکغون کے خلاف کیے گئے نویں مظاہرے میں 84 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 771925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771925/فرانس-یلو-ویسٹ-مظاہروں-میں-صحافیوں-پر-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org