QR CodeQR Code

پشاور موٹروے کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 12 افراد زخمی

14 Jan 2019 12:25

پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور ٹریفک بحال کروائی۔ بعد ازاں بس کے دیگر مسافروں کو متبادل ذریعے سے منزل کی جانب روانہ کردیا۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد مہیا گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور موٹر وے کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہسپتال منتقل کئے اور ٹریفک بحال کروا دی۔ موٹروے ریسکیو کے مطابق پشاور موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب مسافر کوچ اور تیز رفتار ٹرک ٹکرانے کے باعث 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسیکو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس بھی موقع پر پہنچی اور ٹریفک بحال کروائی۔ بعد ازاں بس کے دیگر مسافروں کو متبادل ذریعے سے منزل کی جانب روانہ کردیا۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد مہیا گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


خبر کا کوڈ: 771940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771940/پشاور-موٹروے-کے-قریب-مسافر-کوچ-اور-ٹرک-میں-تصادم-12-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org