0
Monday 14 Jan 2019 12:33

لائبہ قتل کیس، پولیس نے سکول طلباء سمیت 14 افراد کو شامل تفتیش کرلیا

لائبہ قتل کیس، پولیس نے سکول طلباء سمیت 14 افراد کو شامل تفتیش کرلیا
اسلام ٹائمز۔ مردان پولیس نے ورکنگ فوکس گرامر سکول اینڈ کالج کی جماعت دہم کی طالبہ لائیبہ ارشاد کے  قتل کیس میں 14 افراد کو شامل تفتیش کرلیا۔ پولیس کے مطابق ان افراد میں ورکنگ فوکس گرامر سکول اینڈ کالج کے طلباء اور سکول ٹیچر بھی شامل ہے۔ تخت بھائی پولیس کے مطابق جمعرات کے روز ورکنگ فوکس گرائمر سکول اینڈ کالج کی طالبہ لائبہ ارشاد اپنے چھوٹے بھائی الیاس کے ہمراہ ٹیوشن پڑھنے کیلئے جارہی تھی کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سیکنڈری سکول تخت بھائی کے قریب پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوئے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے لائبہ کو گولی ماری جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئی۔ فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی پی او سجاد خان نے واقعے کا نوٹس لیا اور پولیس سٹیشن ساڑوشاہ کے ایس ایچ او ولایت شاہ خان اور ایس ایچ او تخت بھائی عالمگیر خان پر مشتمل ٹیم بنائی۔ تفتیشی ٹیم نے کیس کو باریک بینی سے تفتیش کرکے 14 افراد کو شامل تفتیش کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ پولیس ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ اصل ملزم تک پولیس کی رسائی ہوچکی ہے جو عنقریب میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ واقعے کے خلاف ورکنگ فوکس گرامر سکول اینڈ کالج کے طلباء اور اساتذہ نے احتجاج بھی کیا تھا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں  پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر لائبہ کو انصاف دو کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کچھ وقت تک مین ملاکنڈ روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کیا تھا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ لائبہ کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 771944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش