QR CodeQR Code

تحریک انصاف نے گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیم سازی کا آغاز کر دیا

14 Jan 2019 17:06

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ذمہ داران کی تقرریوں کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تنظیمی ذمہ داریوں کے خواہشمند کارکنوں سے 25 جنوری تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی پارٹی کی تنظیم سازی کا باقاعدہ آغاز کر دیا، تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ذمہ داران کی تقرریوں کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تنظیمی ذمہ داریوں کے خواہشمند کارکنوں سے 25 جنوری تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں، درخواستیں پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر مرکزی جنرل سیکرٹری کے نام آن لائن جمع کروائی جاسکیں گی۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا تنظیمی سٹرکچر عارضی بنیادوں پر بنایا گیا تھا، جس کے بعد پارٹی گروپ بندی کا شکار ہوگئی، پارٹی کے سابق صوبائی صدر راجہ جلال حسین مقپون کے گورنر بننے کے بعد گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارٹی بغیر سربراہ کے چل رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 772030

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772030/تحریک-انصاف-نے-گلگت-بلتستان-میں-پارٹی-کی-تنظیم-سازی-کا-ا-غاز-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org