QR CodeQR Code

ملتان ضلع کچہری کی توسیع اولین ترجیح ہے، ساتھیوں کو دھوکہ نہیں دونگا، محمد ناظم خان

14 Jan 2019 18:11

نومنتخب صدر بار ایسوسی ایشن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ بار کی موجودہ قیادت کے مشن کو جاری رکھوں گا، جس میں بار اور بینچ کے انصاف کی فراہمی کے لئے بہترین کردار ادا کرنے کیساتھ وکلاء کے چیمبروں کی تعمیر اور نوجوان وکلاء سمیت تمام وکلاء کے مسائل کو حل کرانے کیلئے تمام کوششیں کرینگے اور تمام وکلاء کو ساتھ لیکر چلیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں نومنتخب عہدیداروں نے ضلع کچہری کی موجودہ جگہ پر توسیع، بار کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ نومنتخب صدر محمد ناظم خان نے کہا کہ ان کی جیت پوری بار کی جیت ہے، جبکہ انہوں نے کچہری بچاؤ تحریک کی کامیابی میں جس طرح کردار ادا کیا ہے، اسی طرح اب کچہری کی موجودہ جگہ پر توسیع کرا کر اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بار ان کے لئے ماں کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کے اعتماد پر پورا اترنا میرا فرض ہے، کبھی بھی اس ماں سے دھوکہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب میں حصہ لینے کا ایک نکاتی ایجنڈا ضلع کچہری کی توسیع ہے، اس کیلئے دو قدم آگے تو جا سکتے ہیں، لیکن ایک قدم بھی اس سے پیچھے نہیں ہٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی موجودہ قیادت کے مشن کو جاری رکھوں گا، جس میں بار اور بینچ کے انصاف کی فراہمی کے لئے بہترین کردار ادا کرنے کے ساتھ وکلاء کے چیمبروں کی تعمیر، نوجوان وکلاء سمیت تمام وکلاء کے مسائل کو حل کرانے کے لئے تمام کوششیں کریں گے، تمام وکلاء کو ساتھ لے کر چلیں گے۔


خبر کا کوڈ: 772042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772042/ملتان-ضلع-کچہری-کی-توسیع-اولین-ترجیح-ہے-ساتھیوں-کو-دھوکہ-نہیں-دونگا-محمد-ناظم-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org