0
Monday 14 Jan 2019 19:46

پشاور، مفت سبزی نہ دینے پر پولیس کا دکاندار پر تشدد

پشاور، مفت سبزی نہ دینے پر پولیس کا دکاندار پر تشدد
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں ایس ایچ او اعجاز خان نے سبزی مفت نہ دینے پر سبزی فروش کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے تشدد سے سبزی فروش کی آنکھ زخمی ہوگئی۔ سبزی فروش مکمل شاہ کے مطابق پولیس اہلکار گذشتہ کئی روز سے مفت سبزی دینے کیلئے دباؤ ڈال رہے تھے، میں نے انکار کیا تو ایس ایچ او نے مجھے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے باعث چہرے اور آنکھوں پر زخم لگے۔ مکمل شاہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے خود دکان پر آکر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر الٹا میرے خلاف کار سرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر درج کرکے تھانے میں بند کردیا۔ سبزی فروش مکمل شاہ کو پیر کو مجسٹریٹ عبیداللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے 90 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔ دوسری جانب پولیس کا موقف تھا کہ سبزی فروش نے ایس ایچ او کے منہ پر تھپڑ رسید کیا، جس پر پولیس نے اس کے خلاف کارروائی کی۔ سبزی فروش نے رہا ہونے کے بعد متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 772049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش