0
Monday 14 Jan 2019 22:08

کرگل کی جنگ بھارتی انٹلی جنس کی ناکامی تھی، بھارتی لیفٹینٹ جنرل

کرگل کی جنگ بھارتی انٹلی جنس کی ناکامی تھی، بھارتی لیفٹینٹ جنرل
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کے جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقصد کرگل میں پیش قدمی کر کے کشمیر کے مسئلہ کو عالمی طور پر اجاگر کرنا اور لائن آف کنٹرول کو تبدیل کرنا تھا۔ لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پوری نے اس لڑائی کے دوران آپریشن وجے میں شامل آٹھویں ماونٹن ڈویڑن کی کمان کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مئی 1999ء کے آخری ہفتے میں بٹالک سیکٹر میں تھرڈ انفینٹری ڈوڑن کو پاکستان فوج کی پیش قدمی کی اطلاع ملی۔ انہوں نے اس معرکے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بعد میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ پاکستانی فوج نے ایک وسیع علاقے میں پیش قدمی کی ہے۔

لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پوری نے کہا کہ اس پیش قدمی کا دفاعی مقصد سرینگر سے لہہ جانے والی سڑک کو بلاک کرنا تھا تاکہ سیاچن کا زمینی رابطہ منقطع کیا جا سکے۔ جنرل مہندر پوری نے کہا کہ اس پیش قدمی سے پاکستان کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں دراندازوں کو بھیجنے کے لئے نئے راستے بھی مل سکتے تھے۔ آپریشن وجے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا انہیں سب سے پہلے دراس مشکوک سیکٹر میں ہائی وے ون ڈی کو محفوظ بنانے اور لائن آف کنٹرول کو اپنی جگہ پر بحال کرنے کا کام دیا گیا تھا۔ آپریشن وجے کی کامیابی کا سہرا ان کے بقول انڈین فوج کے نوجوان افسروں کو جاتا ہے، جنہوں نے بڑی بہادری سے اس آپریشن میں حصہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 772065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش