QR CodeQR Code

بہاولپور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگرد گرفتار

14 Jan 2019 21:51

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بہاول پور میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بہاولپور میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ انسداد دہشتگردی محکمہ نے انٹیلی جنس اطلاع پہ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گرد گرفتار کئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بہاول پور میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 772074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772074/بہاولپور-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-پی-کے-3-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org