QR CodeQR Code

گلگت، ڈائریکٹر ایجوکیشن کا آئی ایس او کے زیر اہتمام پری بورڈ امتحانات کے سنٹرز کا دورہ

14 Jan 2019 22:10

سنٹر کے دورے کے موقع پر سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے تعلیمی میدان میں بڑے کارنامے ہیں، پری بورڈ امتحانات کی وجہ سے جی بی کے طلباء کو تعلیمی مقابلے کا موقع ملا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت بلتستان سید ریاض حسین شاہ نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام جاری پری بورڈ امتحانات کے مختلف سنٹرز کا دورہ کیا، ریاض حسین شاہ نے تعلیمی میدان میں آئی ایس او کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے تعلیمی میدان میں بڑے کارنامے ہیں، پری بورڈ امتحانات کی وجہ سے گلگت بلتستان کے طلبہ کو تعلیمی مقابلے کا موقع ملا ہے،پری بورڈ امتحانات میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کی شرکت آئی ایس او پاکستان کی شفافیت اور اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایسے مثبت اقدامات سے علاقے میں امن و اتحاد کو فروغ ملے گا، آئی ایس او پاکستان کے تعلیمی اقدامات علاقے و قوم پر احسان ہیں، جس سے معاشرے میں تعلیمی اقدار پروان چڑھتے ہیں۔ سنٹرز کے دورے کے موقع پر چیئرمین بولڈ قاسم علی کا کہنا تھا کہ پری بورڈ آئی ایس او پاکستان کا تعلیمی میدان میں انقلابی قدم ہے، جس سے ہزاروں طلبہ و طالبات مستفید ہو رہے ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان کو چاہیئے کہ اس طرح کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرے، جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں، بالخصوص معاشرے میں اتحاد و وحدت کا فروغ اور آپس میں بھائی چارے کی فضاء قائم ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 772076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772076/گلگت-ڈائریکٹر-ایجوکیشن-کا-آئی-ایس-او-کے-زیر-اہتمام-پری-بورڈ-امتحانات-سنٹرز-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org