0
Monday 14 Jan 2019 22:59

اسکول وین ڈرائیورز کی ہڑتال طلبا کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگانے کی کوشش ہے، علامہ صادق جعفری

اسکول وین ڈرائیورز کی ہڑتال طلبا کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگانے کی کوشش ہے، علامہ صادق جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری کا کہنا ہے کہ اسکول وین ڈرائیورز کی ہڑتال طلبہ کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگانے کی کوشش ہے، طلبہ کے تعلیمی نقصان کی ذمہ داری حکومت، عدلیہ یا ڈرائیورز میں سے کون لے گا، حکومت مسئلہ کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ صادق جعفری نے کہا کہ اسکول وین سے سی این جی سلنڈرز نکالنے کا عدالتی فیصلہ بہترین اقدام ہے، یہ سلنڈرز چلتے بھرتے بم ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں ان خطرناک گیس سلنڈرز کے دھماکوں میں بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، البتہ ان سلنڈرز کے خلاف حکومتی اقدامات کے باعث وین ڈرائیورز کی ہڑتال طلبا و طالبات کے تدریسی عمل میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلے کے حل کیلئے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لے، عدالت عالیہ کو چاہیئے کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اوگرا سے منظور شدہ سی این جی سلنڈر کی تنصیب کی اجازت فراہم کرے، تاکہ وین ڈرائیورز اور پولیس کے درمیان رسہ کشی کا خاتمہ ہو اور طلبا و طالبات کا مستقبل محفوظ رہ سکے۔
خبر کا کوڈ : 772081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش