QR CodeQR Code

امریکی شہری اور علی حیدر گیلانی کے اغواء میں ملوث 2 دہشتگرد پولیس مقابلے میں ہلاک

15 Jan 2019 08:07

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عدیل اور عثمان کے نام سے ہوئی، دہشتگردوں سے خودکش جیکٹس، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں سی ٹی ڈی نے ایک مبینہ مقابلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عدیل اور عثمان کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان امریکی شہری اور علی حیدر گیلانی کے اغواء میں بھی ملوث تھے۔ ملزمان نے فیصل آباد ڈی گراؤنڈ کے قریب 2 پولیس افسران کو بھی شہید کیا تھا اور ملتان میں حساس ادارے کے افسران کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گرد امریکی شہری کے اغوا میں بھی ملوث تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 772115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772115/امریکی-شہری-اور-علی-حیدر-گیلانی-کے-اغواء-میں-ملوث-2-دہشتگرد-پولیس-مقابلے-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org