0
Tuesday 15 Jan 2019 10:40

کراچی میں سردی کا نیا سلسلہ جاری، درجہ حرارت گر گیا

کراچی میں سردی کا نیا سلسلہ جاری، درجہ حرارت گر گیا
اسلام ٹائمز۔ تیز رفتار سرد ہواؤں کے سبب شہر قائد کا مجموعی درجہ حرارت گر گیا۔ شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، معمول سے تیز خنک ہوائیں آج دوپہر تک تھمنے کی توقع ہے، 18 جنوری کو سرد ہواؤں کا نیا مغربی سلسلہ چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز پیر کو شہر میں پورے دن سرد ہوائیں چلتی رہیں، جبکہ بیشتر وقت مطلع جزوی ابر آلود رہا، ملک کے بالائی علاقوں کی جانب منتقل ہونیوالے مغربی سلسلے کے بعد از اثرات شہر پر نمایاں رہے، اتوار اور پیر کی درمیان شب ہی شہر میں تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

میٹرولوجسٹ کراچی عبدالرشید کے مطابق سرد ہوائیں آج منگل کی دوپہر تک معمول پر آنے کا امکان ہے، رواں ماہ کی 18 جنوری کو ایک نئے مغربی ہواؤں کے سلسلے کی توقع ہے، جس سے سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، تاہم یہ مغربی سلسلہ بارشوں کا سبب بنے گا، پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14.5، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ کے مقابلے میں کئی ڈگری کمی سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع خشک، جبکہ رات سرد رہنے کا امکان ہے، اس دوران ہوائیں معمول سے تیز چلنے کی توقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 772125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش