QR CodeQR Code

کراچی، پی ٹی آئی رکن اسمبلی خرم شیر زمان کے اہلخانہ کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا

15 Jan 2019 10:51

خرم شیر زمان نے کہا کہ شہر کراچی میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائمز، نقب زنی و دیگر جرائم کے واقعات پر سندھ حکومت کی خاموشی مجرمانہ ہے، یہ میرے گھر والوں کا نہیں، بلکہ کراچی کے ہر شہری کا مسئلہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے اہل خانہ کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں آغا سپر مارکیٹ کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے اہل خانہ کو کراچی کے کلفٹن میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا اور فرار ہوگئے، جس کی خرم شیر زمان نے سخت مذمت کی ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ میرے اہل خانہ کے ساتھ واقعہ آغاز سپر مارکیٹ کلفٹن کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائمز، نقب زنی و دیگر جرائم کے واقعات پر سندھ حکومت کی خاموشی مجرمانہ ہے، یہ میرے گھر والوں کا نہیں، بلکہ کراچی کے ہر شہری کا مسئلہ ہے۔ رکن سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا سندھ حکومت اور پولیس کی ذمہ داری ہے۔


خبر کا کوڈ: 772128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772128/کراچی-پی-ٹی-ا-ئی-رکن-اسمبلی-خرم-شیر-زمان-کے-اہلخانہ-کو-اسلحے-زور-پر-لوٹ-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org