QR CodeQR Code

بچے کی پیدائش پر والد کو 10 دن کی لازمی چھٹی دینے کا قانون نافذ

15 Jan 2019 11:14

وفاقی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے نئے قانون کے مطابق اب بچے کی ولادت پر والد کو 10 روز کی رخصت دینا لازمی ہو گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بتایا ہے کہ اس سے قبل پاکستان میں اس حوالے سے کوئی قانونی سازی نہیں کی گئی۔ تاہم اب موجودہ حکومت نے نئی پالیسی نافذ کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے بچے کی ولادت پر والد کو 10 دن کی لازمی چھٹی دینے کا قانون نافذ کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے قانون کے اطلاق کی تصدیق کر دی ہے، قانون کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہو گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرنے والے مرد حضرات کیلئے شاندار اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے نئے قانون کے مطابق اب بچے کی ولادت پر والد کو 10 روز کی رخصت دینا لازمی ہو گا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بتایا ہے کہ اس سے قبل پاکستان میں اس حوالے سے کوئی قانونی سازی نہیں کی گئی۔ تاہم اب موجودہ حکومت نے نئی پالیسی نافذ کر دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے قانون کے اطلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔ تاہم یہ واضح رہے کہ یہ سہولت کسی بھی شخص کو صرف 2 بچوں کی پیدائش پر حاصل ہو گی۔ 2 سے زیادہ بچوں کی پیدائش پر 10 چھٹیاں نہیں مل سکیں گی۔


خبر کا کوڈ: 772133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772133/بچے-کی-پیدائش-پر-والد-کو-10-دن-لازمی-چھٹی-دینے-کا-قانون-نافذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org