QR CodeQR Code

کشمیری اب بھارتی تسلط سے آزادی لیکر ہی دم لیں گے، عبداللہ گل

15 Jan 2019 12:01

بھارتی فوج کی جنازے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیئرمین تحریک جوانان پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کی یہ خام خیالی ہے کہ کشمیری آزادی کے سوا کسی اور چیز پر راضی ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک جوانان پاکستان عبداللہ گل نے سری نگر میں بھارتی فوج کی جنازے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج اس قدر حوصلہ شکن ہو گئی ہے کہ اب مسلمانوں کی عبادت اور جنازہ گاہوں کو بھی نہیں بخش رہی۔ انہوں نے کہا کہ کتنے ظلم کی بات ہے کہ نمازہ جنازہ ادا کرتے ہوئے ایک نمازی کو شہید اور بارہ کو زخمی کر دیا گیا۔ کشمیریوں نے اب ہاتھ میں پاکستانی پرچم اٹھا لئے ہیں، وہ اب کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کر کے ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی یہ خام خیالی ہے کہ کشمیری آزادی کے سوا کسی اور چیز پر راضی ہوں گے، کشمیر بھارت کے قبضے سے نکل چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 772147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772147/کشمیری-اب-بھارتی-تسلط-سے-ا-زادی-لیکر-ہی-دم-لیں-گے-عبداللہ-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org