QR CodeQR Code

نوشہرہ، جائیداد کے معاملے پر بڑے نے چھوٹے بھائی کا خون کردیا

15 Jan 2019 12:20

وقوعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ مقتول جلال کی نعش ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کے مطابق والدہ کی مدعیت میں ملزم بلال کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں جائیداد کے معاملے پر بڑے نے چھوٹے بھائی کا خون کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے محب بانڈہ کا رہائشی 25 سالہ محمد جلال اپنے حصے کی جائیداد فروخت کرنا چاہتا تھا اور اس حوالے سے کسی کے ساتھ بات بھی کرلی تھی جس پر اس کی اپنے بھائی بلال خان سے تکرار ہوگئی۔ تھانہ پبی میں مقتول کی والدہ کی جانب سے درج رپورٹ کے مطابق تلخ کلامی کے دوران طیش میں آکر بلال نے اس کے سامنے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کرکے خون میں نہلا دیا۔ وقوعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ مقتول جلال کی نعش ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کے مطابق والدہ کی مدعیت میں ملزم بلال کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 772158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772158/نوشہرہ-جائیداد-کے-معاملے-پر-بڑے-نے-چھوٹے-بھائی-کا-خون-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org