0
Tuesday 15 Jan 2019 12:26

وزیراعظم سے حفیظ الرحمن کی ملاقات، منی بجٹ میں فنڈز میں کٹوتی نہ کرنیکا مطالبہ

وزیراعظم سے حفیظ الرحمن کی ملاقات، منی بجٹ میں فنڈز میں کٹوتی نہ کرنیکا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے ملاقات کی، ملاقات میں گلگت بلتستان کے اہم مسائل، آئینی حیثیت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، حفیظ الرحمن نے منی بجٹ میں گلگت بلتستان کے منصوبوں کو حذف نہ کرنے اور فنڈز میں کٹوتی نہ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جی بی کے فنڈز روکنے اور منصوبون کو ختم کرنے سے مسائل سنگین ہوگئے ہیں، وفاقی وزارت خزانہ اسامیوں کی منظوری بھی نہیں دے رہی، اب جبکہ وفاقی حکومت منی بجٹ لا رہی ہے، چونکہ وفاق نے پہلے ہی جی بی کے فنڈز کم کیے اور کئی منصوبوں کو ختم کیا تو اس لیے منی بجٹ کے حوالے سے ہمیں تشویش ہے، جس پر وزیراعظم نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور موقع پر موجود اپنے پرنسپل سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعلیٰ جی بی کی جانب سے نشاندہی کیے گئے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات عمل میں لائیں۔ حفیظ الرحمن نے آئینی حیثیت کے حوالے وزیراعظم کو بتایا کہ جی بی اسمبلی نے کئی قراردادیں منظور کی ہیں، آئینی حقوق کے حوالے سے اسمبلی کی قراردادوں اور عوام کے جذبات کا خیال رکھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 772159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش