0
Tuesday 15 Jan 2019 16:18

عمران خان سے کیمرون منٹر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور دلچسپی کے امور پر گفتگو

عمران خان سے کیمرون منٹر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور دلچسپی کے امور پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی اعتماد اور مفادات سے جڑے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر کیمرون منٹر نے کہا کہ پاکستان خطے اور امریکی سلامتی کی ترجیحات کے حوالے سے اہم ملک ہے۔ وزیراعظم کا سابق امریکی سفیر سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی اعتماد اور مفادات سے جڑے ہیں، اکنامک ایجنڈا خطے کی سلامتی کے ماحول کیلئے ضروری ہے، پاکستان میں سماجی اور معاشرتی ترقی کیلئے اہم اقدامات لارہے ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی مکمل حمایت کرتے ہیں، افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 772231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش