0
Tuesday 15 Jan 2019 17:53

خیبر پختونخوا میں غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف آگاہی مہم شروع

خیبر پختونخوا میں غیر قانونی پیوندکاری کے خلاف آگاہی مہم شروع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری کے خلاف صوبے بھر میں آگاہی مہم شروع کردی گئی۔ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا ہیلتھ کئیر کمیشن میڈیکل ٹرانسپلانٹیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہا ہے۔ ہیلتھ کئیر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکواڈرن لیڈر(ر) آذرسردار نے غیر قانونی پیوند کاری کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی کمی اور لوگوں میں غیر قانونی عمل سے متعلق عدم شعور ایک بڑا چیلنج ہے، کیونکہ زیادہ تر اس جرم میں ملوث افراد ایسے لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں، جو ضروری قواعد وضوابط سے واقف نہیں ہوتے، ہیلتھ کئیر کمیشن اس حوالے سے صوبہ گیر مہم ایم ٹی آر اے کے ساتھ چلا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کرے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ ایسے ادارے اور آپریشن تھیٹر یا ان ڈاکٹروں جو اس مگروہ دھندے میں ملوث ہیں، کی نشاندہی کرکے اپنا فرض نبھائیں۔
خبر کا کوڈ : 772254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش