0
Tuesday 15 Jan 2019 20:09

چین 2020ء میں امریکا سے معاشی سپر پاور ہونے کا اعزاز چھین لے گا، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک

چین 2020ء میں امریکا سے معاشی سپر پاور ہونے کا اعزاز چھین لے گا، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک
اسلام ٹائمز۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا کو اس وقت دنیا کی معاشی سپرپاور ہونے کا اعزاز حاصل ہے، مگر ایک سال میں یہ اس سے چھین جائے گا اور جب ایسا ہوجائے گا تو پھر وہ کبھی دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر نہیں آسکے گا۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے کہا ہے کہ چین 2020ء میں امریکا سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کا اعزاز چھین لے گا۔ اس تحقیق میں بینک نے جی ڈی پی اور قوت خرید کے پیمانوں کو مدنظر رکھا، اگر قوت خرید کی بات کی جائے تو چین پہلے ہی اس حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت تصور کیا جاتا ہے، مگر جی ڈی پی کے لحاظ سے امریکا بدستور سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2020ء میں پہلے چین نمبرون کی پوزیشن پر آجائے گا اور پھر 2030ء تک بھارت امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دوسری بڑی معاشی طاقت بن جائے گا، رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائی میں بھارت کا سالانہ جی ڈی پی شرح نمو 6 فیصد سے بڑھ کر لگ بھگ 8 فیصد ہوجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 772273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش