QR CodeQR Code

مردان، تخت بھائی میں معمولی تکرار پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

15 Jan 2019 20:17

دوسری جانب پشاور کی گُڑ منڈی میں نامعلوم افراد نے 50 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جبکہ ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جنکی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مردان کی تحصیل تخت بھائی میں معمولی تکرار پر ایک بیٹے نے اپنی سگی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ آج صبح تخت بھائی کے علاقے پیرانو ڈاگہ میں پیش آیا ہے جبکہ فوری کارروائی کے نتیجے میں ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب پشاور کی گڑ منڈی میں نامعلوم افراد نے 50 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت وحید گل کے نام سے ہوئی ہے جو پشاور کے علاقے زرگر آباد کا رہائشی تھا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان وقوعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جن کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ نوشہرہ کے علاقے محب بانڈہ میں جائیداد کے معاملے پر بھائی نے اپنے سگے چھوٹے بھائی کو والدہ کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔


خبر کا کوڈ: 772275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772275/مردان-تخت-بھائی-میں-معمولی-تکرار-پر-بیٹے-نے-ماں-کو-قتل-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org