QR CodeQR Code

محکمہ صحت گلگت بلتستان کے 15 افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی

15 Jan 2019 21:26

گریڈ 19 کی ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ام رباب کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر پرنسپل میڈیکل آفیسر بنا دیا گیا ہے۔ گریڈ 18 کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر ذاکر حسین اور ڈاکٹر عبدالسلام غیاث کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بنا دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان میں 15 افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے۔ محکمہ سروسز سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک آفیسر کو گریڈ 20،  8 کو گریڈ 19 اور 6 ڈاکٹروں کو گریڈ 18 میں ترقی مل گئی ہے۔ گریڈ 19 کی ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ام رباب کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر پرنسپل میڈیکل آفیسر بنا دیا گیا ہے۔ گریڈ 18 کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر ذاکر حسین اور ڈاکٹر عبدالسلام غیاث کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بنا دیا گیا، جبکہ سینیئر کنسلٹنٹ سرجری ڈاکٹر مسرور علی خان، سینیئر کنسلٹنٹ آرتھو پیڈک ڈاکٹر فدا علی، ڈاکٹر منصور الحق سینیئر کنسلٹنٹ میڈیسن، ڈاکٹر غلام نبی ناز سینیئر کنسلٹنٹ آپتھلمالوجی اور ڈاکٹر محمد سلیم سینیئر کنسلٹنٹ ریڈیالوجی کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی گئی ہے، اسی طرح ڈاکٹر حسن شاہ کنسلٹنٹ پیڈز، ڈاکٹر رازق حسین کنسلٹنٹ میڈیسن، ڈاکٹر محمد آصف رضا کنسلٹنٹ سرجری اور ڈاکٹر محمد تحسین جان کنسلٹنٹ آرتھو پیڈک کو گریڈ 18 میں ترقی دیدی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 772286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772286/محکمہ-صحت-گلگت-بلتستان-کے-15-افسران-کی-اگلے-گریڈ-میں-ترقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org