QR CodeQR Code

پشاور، منشیات سمگل کرنے پر 25 سال قید بامشقت کی سزا پانے والے ملزم کی سزا کالعدم

16 Jan 2019 13:31

ماتحت عدالت سے قید و جرمانہ کی سزا کے خلاف ملزم نے پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی اور فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر سزا کالعدم قرار دے دی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاورہائی کورٹ کے جسٹس سید افسرشاہ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل 2 رکنی بنچ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے پر 25 سال قید بامشقت کی سزا پانے والے ملزم کی اپیل منظورکردی اور مجرم کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ ملزم کی جانب سے اپیل کی پیروی اعجاز صابی ایڈوکیٹ نے کی، استغاثہ کے مطابق ملزم امیرنواز کو تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 10 کلوگرام چرس اور 2 کلوگرام ہیروئن برآمد کی تھی، جو ملزم گاڑی کے ذریعے سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ماتحت عدالت سے قید و جرمانہ کی سزا کے خلاف ملزم نے پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی اور فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر سزا کالعدم قرار دے دی۔


خبر کا کوڈ: 772391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772391/پشاور-منشیات-سمگل-کرنے-پر-25-سال-قید-بامشقت-کی-سزا-پانے-والے-ملزم-کالعدم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org