QR CodeQR Code

گلگت، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کیساتھ مالی لین دین پر کوآپریٹو سوسائٹیز کیخلاف تحقیقات شروع

16 Jan 2019 17:56

​​​​​​​ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذمہ داروں کو طلب کرکے حکم دیا ہے کہ وہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے ساتھ لین دین ختم کرکے رپورٹ پیش کریں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے ساتھ مالی لین دین پر کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذمہ داروں کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو حکومتی پابندیوں کے باوجود فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے ساتھ چند پرائیویٹ کوآپریٹو سوسائٹیز کے مالی لین دین کی شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذمہ داران کو طلب کرکے حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے ساتھ لین دین ختم کرکے رپورٹ پیش کریں۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ نے نجی کوآپریٹو سوسائٹیز کے مالی لین دین اور اثاثوں کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 772449

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772449/گلگت-فورتھ-شیڈول-میں-شامل-افراد-کیساتھ-مالی-لین-دین-پر-کوا-پریٹو-سوسائٹیز-کیخلاف-تحقیقات-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org