0
Wednesday 16 Jan 2019 20:21

غیر ملکی سرمایہ کاری میں 77 فیصد کمی

غیر ملکی سرمایہ کاری میں 77 فیصد کمی
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 77 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مالی سال 19-2018ء کی پہلی ششماہی میں یکم جولائی سے 31 دسمبر کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، گزشتہ 6 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 3 ارب ڈالر تک کم ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک  کا کہنا ہے کہ جولائی تا دسمبر کے دوران 90 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 3 ارب 95 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ابتر معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے پرائم منسٹر ہاؤس میں ’بزنس ڈیسک‘ قائم کیا ہے، جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کیلئے سہولیات دینے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 772464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش