QR CodeQR Code

عقائد پر حملے کرنیوالوں کا ہر سطح پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، علامہ افضل حیدری

16 Jan 2019 21:02

جامعہ المنتظر کے سینیئر مدرس کا کہنا تھا کہ دین پر کوئی حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا، دینی عقائد میں تحریف یا کفریہ نظریات شامل کرنیوالوں کو سماجی بائیکاٹ کیا جائے گا اور اس معاملےمیں علماء خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دین کا دفاع علماء کی اولین ذمہ داری ہے اور علماء نے فیصلہ کیا ہے کہ اس حوالے سے کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ علماء کی سربراہی میں منبر حسین (ع) کے تحفظ اور خرافات سے بچانے کیلئے علمائے کرام اور ذاکرین عظام کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس ذاکر اہلبیت حاجی ریاض حسین رتووال کی میزبانی میں پنڈی بھٹیاں میں منتعقد ہوا۔ اطلاعات کےمطابق اجلاس کی صدارت جامعہ المنتظر کی سینیئر مدرس علامہ افضل حیدری نے کی جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اجلاس میں ذاکرین عظام سے علمائے سے درخواست کی کہ وہ ان کی سرپرستی جاری رکھیں۔ ذاکرین کا کہنا تھا کہ وہ مقصد حسین(ع)کے فروغ کیلئے ذاکری کرتے ہیں اور یہ واحد ملت ہے جو اپنے باہمی اتحاد سے آج بھی دشمن کا مقابلہ کرنے کا جذبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انحرافات اور کفریات بیان کرنیوالوں کی کسی طور بھی حمایت نہیں کی جا سکتی البتہ انہیں سمجھانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

علامہ افضل حیدری نے کہا کہ دین پر کوئی حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا، دینی عقائد میں تحریف یا کفریہ نظریات شامل کرنیوالوں کو سماجی بائیکاٹ کیا جائے گا اور اس معاملےمیں علماء خاموش نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دین کا دفاع علماء کی اولین ذمہ داری ہے اور علماء نے فیصلہ کیا ہے کہ اس حوالے سے کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ذاکر نے کفریات کلمات بیان کئے تو اس کا محاسبہ قانون طور پر کرنے کیلئے بھی حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ذاکر نے انحرافات کی کوشش کی تو اسے اپنے عقائد عدالت میں ثابت کرنا پڑیں گے اور اگر وہ ثابت نہ کر سکا تو اس پر تاحیات پابندی لگوا دی جائے گی۔ حاجی ریاض حسین رتووال سمیت دیگر ذاکرین نے علماء کیساتھ بھر یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہم علمائے کرام کیساتھ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 772480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772480/عقائد-پر-حملے-کرنیوالوں-کا-ہر-سطح-ڈٹ-کر-مقابلہ-کریں-گے-علامہ-افضل-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org