QR CodeQR Code

اسکردو اور اس کے گردونواح میں شدید برفباری جاری، نظام زندگی مفلوج

16 Jan 2019 21:11

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک رہنے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے مختلف مقامات میں برفباری جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان مختلف علاقوں میں موسلا دھار برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق جی بی کے وادی ہنزہ، نگر، شگر، استور، گلتری، کھرمنگ روندو اور اسکردو میں گزشتہ رات سے برف باری ہو رہی ہے۔ گلگت کے ضلع استور میں بھی میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، شدید سردی کی وجہ سے واٹر سپلائی کا نظام بری طرح متاثر ہوچکا ہے اور لوگوں کو پانی کے حصول میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک رہنے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے مختلف مقامات میں برفباری جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اسکردو میں برفباری کے سبب شہر سے تمام بالائی علاقوں بلخصوص شگر، کھرمنگ اور خپلو سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ شدید برفباری اور سردی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہے گئے ہیں جبکہ کاروباری مراکز بھی بری طرح متاثر ہوچکا ہے۔
 
 


خبر کا کوڈ: 772485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772485/اسکردو-اور-اس-کے-گردونواح-میں-شدید-برفباری-جاری-نظام-زندگی-مفلوج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org