QR CodeQR Code

ایم پی اے احمد علی دریشک کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

16 Jan 2019 21:48

ممبر صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے حلقہ پی پی 290 کے تفصیلی مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے احمد علی دریشک کو یقین دلایا کہ پی پی 290 پر وہ خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ڈیرہ غازی خان کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کی جہانگیر ترین کے ہمراہ اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب، جہانگیر ترین اور احمد علی دریشک کے درمیان سیاسی صورتحال اور ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، احمد علی دریشک نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے حلقہ پی پی 290 کے تفصیلی مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے احمد علی دریشک کو یقین دلایا کہ پی پی 290 پر وہ خصوصی توجہ دے رہے ہیں، ڈیرہ غازی خان کی تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے، احمد علی دریشک نے سخی سرور، فورٹ منرو، دراہمہ، پائیگاں، بواٹہ اور دیگر علاقوں کے لئے خصوصی فنڈ کی درخواست کی کہ یہاں پر ستر سالوں سے کوئی خاص توجہ نہ دی گئی ہے، جس پر چیف منسٹر پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 772492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772492/ایم-پی-اے-احمد-علی-دریشک-کی-وزیراعلی-سے-ملاقات-سیاسی-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org