0
Wednesday 16 Jan 2019 22:48

سپریم کورٹ کل گلگت بلتستان آئینی حیثیت کیس کا فیصلہ سنائے گی

سپریم کورٹ کل گلگت بلتستان آئینی حیثیت کیس کا فیصلہ سنائے گی
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کل گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کیس کا فیصلہ سنائے گی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ کل (17جنوری) صبح نو بجے فیصلہ سنائے گا۔ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے عدالت کا یہ فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، فیصلے سے خطے کے مستقبل کی سمت کا تعین ہوگا۔ سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی آئینی حثیت کا تعین، الجہاد ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر عملدرآمد سمیت 31 آئینی درخواستیں دائر ہوئی تھیں، عدالت نے تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کی تھی۔ گلگت بلتستان کے عوام کی نظریں سپیریم کورٹ پر جمی ہوئی ہیں، کیونکہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود گلگت بلتستان جا کر عوام کے مطالبات اور جذبات کا مشاہدہ کیا تھا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کا یہ آخری فیصلہ ہوگا، کیونکہ 17 جنوری کو وہ ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 772499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش