QR CodeQR Code

ایران پر حملے کے لئے اسرائیل کو راستہ نہیں دینگے،سعودیہ

7 Jul 2009 13:06

سعودی عرب نے اسرائیل کے اس دعویٰ کو مسترد کر دیا کہ ایران پر حملے کے لئے سعودی عرب اسرائیل کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے گا۔ریاض میں میڈیا سے گفتگو میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ اسامہ نگالی نے کہا کہ ایران پر حملے کے لیے اسرائیل کو فضائی حدود


ریاض : سعودی عرب نے اسرائیل کے اس دعویٰ کو مسترد کر دیا کہ ایران پر حملے کے لئے سعودی عرب اسرائیل کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے گا۔ریاض میں میڈیا سے گفتگو میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ اسامہ نگالی نے کہا کہ ایران پر حملے کے لیے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے سفارتی تعلقات نہیں لہذا اس طرح کی خبریں صرف اسرائیلی پروپیگنڈا ہے۔ برطانوی اخبار نے گزشتہ روز خبر شائع کی تھی کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے سعودی حکام سے ایران پر مکنہ حملے پر بات چیت کی ہے۔ رپورٹ میں اسرائیل کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی حکام ایران پر حملے کے لئے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے پر رضامند ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 7725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/7725/ایران-پر-حملے-کے-لئے-اسرائیل-کو-راستہ-نہیں-دینگے-سعودیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org