0
Wednesday 16 Jan 2019 23:56

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں قابل تعریف ہے، حکم جان

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں قابل تعریف ہے، حکم جان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون سب ڈویژن جگلوٹ کے نائب صدر حکم جان نے کہا ہے کہ جگلوٹ تھانہ کے ایس ایچ او ولی اللہ فرض شناس آفیسر ہے۔ جگلوٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف ایس ایچ او جگلوٹ تھانہ کی نگرانی میں منشیات فروشوں کیخلاف جو کاروائیاں کی ہیں، وہ انتہائی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایس ایچ او جگلوٹ تھانہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وہ منشیات فروشوں کے خلاف مزید سخت ایکشن لے اور منشیات فروشوں کو قانون کے شکنجے میں لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جگلوٹ کے عوام ایس ایچ او کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس سے پہلے جگلوٹ میں منشیات کے خلاف اس قسم کا ایکشن نہیں لیا گیا تھا، جس کی وجہ سے منشیات فروشوں کے حوصلے بلند ہوگئے تھے، لیکن اب منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی کاروائیوں سے ان کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات عام کرنے والے خطے اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں اور انکی اصل جگہ جیل ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 772508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش