QR CodeQR Code

فواد چوہدری کی جملے بازی حکومتی اتحاد کو ختم کر دے گی، مونس الہٰی

17 Jan 2019 00:20

قاف لیگ کے رہنماء نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ ری شیئر کی ہے، جس میں فواد چوہدری ایک پروگرام کے دوران کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ابھی (ن) لیگ، (ق) لیگ اور پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک نہیں بنایا اور یہ ہماری مہربانی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیانات حکومتی اتحاد کو ختم کر دیں گے۔ مونس الٰہی نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ ری شیئر کی، جس میں فواد چوہدری ایک پروگرام کے دوران کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ابھی (ن) لیگ، (ق) لیگ اور پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک نہیں بنایا اور یہ ہماری مہربانی ہے۔ رہنما (ق) لیگ نے مزید لکھا کہ فواد چوہدری کے جملے یقیناً اس اتحاد کو ختم کر دیں گے۔ مونس الٰہی نے وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بچوں کو ڈسپلن کی ضرورت ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 772511

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772511/فواد-چوہدری-کی-جملے-بازی-حکومتی-اتحاد-کو-ختم-کر-دے-گی-مونس-الہ-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org