QR CodeQR Code

کوئی طاقت بیرون ملک جانے سے نہیں روک سکتی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

17 Jan 2019 12:30

سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے پاس کوئی چیز کرنے کو نہیں ہے، وہ خبروں میں آنے کیلئے خبریں بناتے ہیں، مرغیاں انڈے پرانی چیزیں بن چکی ہیں۔


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے اگر سرکاری دورے پر باہر جانا پڑا، تو کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ اندرون سندھ کے علاقے سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے پاس کوئی چیز کرنے کو نہیں ہے، وہ  خبروں میں آنے کیلئے خبریں بناتے ہیں، مرغیاں انڈے پرانی چیزیں بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں، جب چاہیں سندھ آسکتے ہیں، ہماری سیاست اور جمہوریت کا لیول اب یہ ہوگیا ہے کہ وزیراعظم سندھ آرہے ہیں، تو کہتے ہیں سازشیں کرنے آرہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے سے مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑتا، مجھے اگر سرکاری دورے پر باہر جانا پڑا، تو کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیب اور سپریم کورٹ نے وفاقی وزراء کو جے آئی ٹی رپورٹ پر بیان بازی سے روکا ہے، جبکہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق میں اپوزیشن جماعتیں عوام کے مسائل کے حل کیلئے ایک ہوئی ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے متحد ہونے سے حکومت پر عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے پریشر بڑھے گا، جو طریقہ انہوں نے اختیار کیا ہوا ہے، اس سے عوام کی معاشی صورتحال بہتر نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 4 یا 5 مہینوں میں اس حکومت پر لوگ اتنی تنقید کر رہے ہیں، جو کبھی پیپلز پارٹی اور نواز لیگ پر نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 772573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772573/کوئی-طاقت-بیرون-ملک-جانے-سے-نہیں-روک-سکتی-وزیراعلی-مراد-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org