QR CodeQR Code

اشتعال انگیز تقریر کا الزام، بلتستان یوتھ الائنس کے چیئرمین شیخ حسن جوہری کیخلاف مقدمہ درج

17 Jan 2019 14:54

شیخ حسن جوہری نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں نے کوئی غلط زبان استعمال نہیں کی، میری تقریر کی ریکارڈنگ موجود ہے، پولیس حالات خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت، انتظامیہ اور اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں گلگت بلتستان یوتھ الائنس کے بانی و چیئرمین شیخ حسن جوہری کے خلاف سٹی تھانہ سکردو میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور گرفتاری کے لئے پولیس نے کوششیں شروع کر دی ہیں، چند روز قبل سکردو یادگار چوک پر شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے موقع پر گلگت بلتستان یوتھ  الائنس کے بانی و چیئرمین شیخ حسن جوہری نے  تقریر کی تھی، جس کے بعد سکردو پولیس نے اشتعال تقریر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مجسٹریٹ درجہ دوئم کی رپورٹ پر سٹی تھانہ سکردو میں شیخ حسن جوہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ شیخ حسن جوہری نے حکومت، انتظامیہ اور اداروں کو دھمکیاں دی ہیں، ادھر شیخ حسن جوہری نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں نے کوئی غلط زبان استعمال نہیں کی، میری تقریر کی ریکارڈنگ موجود ہے، پولیس حالات خراب کرنے پر تلی ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 772605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772605/اشتعال-انگیز-تقریر-کا-الزام-بلتستان-یوتھ-الائنس-کے-چیئرمین-شیخ-حسن-جوہری-کیخلاف-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org