0
Thursday 17 Jan 2019 16:26

آپریشن آل آوٹ سے گورنر کا انکار حقائق کے برعکس ہے، مشترکہ مزاحمتی قیادت

آپریشن آل آوٹ سے گورنر کا انکار حقائق کے برعکس ہے، مشترکہ مزاحمتی قیادت
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی شاہ گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے اُس بیان پر کہ جموں و کشمیر میں آل آؤٹ نام کا کوئی آپریشن نہیں چل رہا ہے، کو زمینی حقائق سے بعید اور گمراہ کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کی طرف سے یہ بیانات دیئے جاتے رہے ہیں کہ جموں و کشمیر میں آپریشن آل آؤٹ کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ کشمیر کے طول و عرض خاص طور پر جنوبی کشمیر میں آئے روز کی ہلاکتوں، مار دھاڑ، خانہ تلاشیوں، خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات، ہراسانیوں اور مزاحمتی قیادت کی پرامن سرگرمیوں پر قدغنیں اور پابندیاں برابر اور تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اور یہ سب کچھ آپریشن آل آؤٹ نہیں ہے تو کیا ہے۔؟

انہوں نے کہا کہ فوج کو افسپا اور کالے قوانین کے بل پر جو بے پناہ اختیارات تفویض کئے گئے ہیں اُن کا بے دردی سے استعمال کرکے نہتے عوام کو پُرتشدد کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ کشمیر کو ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے اور طاقت کے بل پر عوام کے جملہ حقوق سلب کر لئے گئے ہیں اور اس ریاست کے حوالے سے فیصلے بھارت کی سیاسی قیادت کے بجائے فوج اپنے طور پر لیتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 772608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش