0
Thursday 17 Jan 2019 15:11

کئی معرکتہ الآراء فیصلے دیئے، جج کی زندگی میں ڈر کی کوئی گنجائش نہیں، چیف جسٹس

کئی معرکتہ الآراء فیصلے دیئے، جج کی زندگی میں ڈر کی کوئی گنجائش نہیں، چیف جسٹس
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کی زندگی میں ڈرکی کوئی گنجائش نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج ریٹائر ہو رہے ہیں، ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں ریفرنس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، اٹارنی جنرل آف پاکستان، وکلا تنظیموں کے نمائندگان موجود ہیں تاہم جسٹس منصورعلی شاہ نے ریفرنس میں شرکت نہیں کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں نے جو عزت دی اس کو لوٹانے کی کوشش کی، اس کے لئے سپریم کورٹ کے ججز،ملازمین اورسٹاف کا شکر گزار ہوں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جج کی زندگی میں ڈر کی کوئی گنجائش نہیں، اس عدالت نے کئی معرکتہ الآراء فیصلے دیئے، سب سے پہلے گلگت بلتستان کا فیصلہ ہے، دوسرا مسئلہ عدالت نے آبادی میں اضافے کا اٹھایا، پسے ہوئے لوگوں کے حقوق کے لئے کام کیا، ہر شخص کو عزت سے زندگی گزارنے کا حق دیا، خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا نوٹس لیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ملک میں پانی کی کمی کا نوٹس لیا، پوری قوم نے پانی کے لئے عطیات دیئے۔
خبر کا کوڈ : 772611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش