QR CodeQR Code

سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں جانتے ہیں کہ انسانی حقوق کی آزادی کیا چیز ہے، بلاول بھٹو زرداری

17 Jan 2019 18:24

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی پی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سمیت حکومتی ارکان خود غیر ملکی دوروں میں مصروف ہیں، عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد پہلے چھ ماہ تک غیر ملکی دورے نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے برعکس وہ اب تک 7 غیر ملکی دورے کر چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صرف اپوزیشن ارکان کے نام ای سی ایل میں ڈالنا مضحکہ خیز ہے جب کہ عمران خان اپنے دعوے کے برعکس سات غیر ملکی دورے کر چکے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کے ٹویٹ کے ردعمل میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں جانتے ہیں کہ انسانی حقوق اور نقل و حمل کی آزادی کیا چیز ہے، وزیراعظم سمیت حکومتی ارکان خود غیر ملکی دوروں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد پہلے چھ ماہ تک غیر ملکی دورے نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے برعکس وہ اب تک 7 غیر ملکی دورے کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کی صبح ہی ٹوئٹر پر بیان دیا تھا کہ ارکان اسمبلی ای سی ایل میں نام ڈالے جانے پر اتنا خوفزدہ کیوں ہیں اور انہیں بیرون ملک جانے کی بے چینی کیوں ہے۔


خبر کا کوڈ: 772633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772633/سلیکٹڈ-وزیراعظم-نہیں-جانتے-ہیں-کہ-انسانی-حقوق-کی-آزادی-کیا-چیز-ہے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org