0
Thursday 17 Jan 2019 18:33

اپوزیشن ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں مگر یہ بھی منظور ہوجائیں گی، فیصل واوڈا

اپوزیشن ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں مگر یہ بھی منظور ہوجائیں گی، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں مگر یہ بھی منظور ہوجائیں گی، فواد چوہدری سے زیادہ سخت باتیں دوسری طرف سے آتی ہیں، ان کا پی پی قیادت کی گرفتاری سے متعلق بیان سیاسی تھا۔ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی، کیسز نواز شریف حکومت نے بنائے تھے، جے آئی ٹی کو معاونت کرنے کے لئے کہا گیا تاکہ ماضی کی غلطیاں نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی تفتیش اسلام آباد اور پنڈی کی حدود میں رہے گی، سندھ نہیں جائے گی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ اداروں کو آزادانہ کام کرنا چاہیئے، ہم ان کا احترام کرتے ہیں، اداروں کو بھی سیاسی بیانات پر ردِ عمل نہیں دینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے بعد نظرثانی اپیل کی طرف جائے گی، حکومت کا حق ہے کہ نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے عدالتی فیصلے پر نظرِ ثانی اپیل میں جائیں۔
خبر کا کوڈ : 772635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش