0
Thursday 17 Jan 2019 19:05

لائبہ قتل کیس کا ڈراپ سین، رشتہ سے انکار پر اسے قتل کیا، ملزم کا اقبال جرم

لائبہ قتل کیس کا ڈراپ سین، رشتہ سے انکار پر اسے قتل کیا، ملزم کا اقبال جرم
اسلام ٹائمز۔ مردان پولیس نے دسویں جماعت کی طالبہ لائبہ کے اندھے قتل کیس کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرلیا، آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے ڈی پی او سجاد خان کے مطابق گذشتہ دنوں تھانہ تخت بھائی کی حدود میں دسویں جماعت کی طالبہ کو نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا جس کی رپورٹ تھانہ تخت بھائی میں نامعلوم ملزم / ملزمان کے خلاف رجسٹر ہوئی۔ اعلٰی پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے اسپشل ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے سائنسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے 10/12 مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا، اس دوران پولیس نے مرکزی ملزم محمد ذیشان ولد محمد زمان سکنہ خیر آباد آصف کلے تک رسائی حاصل کرلی۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ مقتولہ مسماۃ لائبہ کو پسند کرتا تھا مگر اُس کے والدین رشتہ دینے سے انکاری تھے اس وجہ سے اس نے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم سے آلہ قتل، پستول 30 بور، بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 772644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش