0
Thursday 17 Jan 2019 19:37

گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنیکا فیصلہ، اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب

گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنیکا فیصلہ، اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے حقوق کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر غور کیلئے اسلام آباد میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے سربراہ و سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی، جی بی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غلام عباس، جی بی اوئیرنیس فورم کے سپیکر حاجی زرمست خان اور اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی محمد شفیع نے شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی مشاوت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ جی بی کے حقوق کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرکے جدوجہد کی جائیگی، اس سلسلے میں کل اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے ادهورے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا گیا۔ گلگت بلتستان کے سیاسی رہنماوں کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو متنازعہ قرار دینے کے بعد متنازعہ علاقوں کے حقوق کا تعین نہ کرنا فیصلہ کے ادهورے پن کی نشانی ہے۔  اجلاس میں پاکستان کے زیرانتظام مختلف متنازعہ علاقوں کے حوالے سے مختلف سلوک پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 772648
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش