0
Thursday 17 Jan 2019 19:40

پاراچنار، پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں کا پریس کانفرنس

پاراچنار، پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں کا پریس کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے پاراچنار پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ جس میں سید نسیم شاہ، ارشاد حسین بنگش، گل مرجان، ماہر حسین، نجف علی طوری، صوبیدار داؤد جان، اسد علی اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ پاراچنار میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خداداد صلاحیتوں کے باعث عوام کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زولفی بخاری کی کوششوں سے قطر حکومت نے 50 ہزار سے لیکر ایک لاکھ تک فری ویزے دیکر لوگوں کو روزگار دیا جارہا ہے، رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے صدر اقبال سید میاں کی کارکردگی کی بھی تعریف کی، جن کی کوششوں سے عنقریب ضلع کرم میں صحت کارڈ کا اجراء کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر صحت حشام خان عنقریب پاراچنار کا دورہ کریں گے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار کو کیٹگری اے کا درجہ دینے سمیت صحت کے حوالے سے دیگر مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے اور صدہ ہسپتال کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ قبائلی اضلاع میں طلبہ کے لئے ایٹا ٹیسٹ میں کوٹہ بحال کرنے کے لئے بھی کوششیں جاری ہے اور کرپشن میں ملوث عناصر کی نشاندہی میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیں، تاکہ معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ ہوسکے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بے ضابطگیوں کے خاتمے کے لئے پی ٹی آئی کے رہنما اقبال سید میاں کی قیادت میں کوششیں جاری ہیں۔ عوام اور مقامی انتظامیہ کے درمیان رابطوں کی بحالی کے لئے بھی تگ و دو جاری ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقے قدرتی معدنیات سے مالا مال ہیں، ان معدنیات سے بھر پور فایدہ اٹھانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور صوبائی وزیر معدنیات امجد علی خان نے اس سلسلے میں پاراچنار سمیت قبائلی علاقوں کے دورے کئے ہیں رہنماؤں نے مقامی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ عوام کیلئے اپنے دروازے کھول دیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے اقدامات اٹھائیں، ضلع کرم میں ترقیاتی کاموں کیلئے باقاعدہ نیٹ ورکنگ کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 772652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش